میکسیکن مڈل ویٹ سٹار کانیلو ساؤل ایلواریز کیخلاف فتح کیریئر کی بڑی کامیابی ہو گی ،عامر خان

جمعرات 17 مارچ 2016 12:45

میکسیکن مڈل ویٹ سٹار کانیلو ساؤل ایلواریز کیخلاف فتح کیریئر کی بڑی ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ میکسیکن مڈل ویٹ سٹار کانیلو ساؤل ایلواریز کے خلاف فتح میرے باکسنگ کیریئر کی بڑی کامیابی ہو گی ‘ عامر خان رواں برس مئی میں میکسیکن باکسر کے خلاف رنگ میں اتریں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کانیلو کے خلاف فائٹ میرے کیریئر کا بہت اہم مقابلہ ہے میں اس کیلئے سخت تیاری کر رہا ہوں، مڈل ویٹ ورلڈ چیمپئن بننا دیرینہ خواب ہے اور اگر میں فتح یاب ہو گیا تو یہ میری بڑی کامیابی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے امیچور دنوں میں بہت کامیابیاں حاصل کیں ‘بطور پروفیشنل باکسر میں نے دو بار ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تاہم باکسنگ کی دنیا میں کانیلو بڑا نام ہے اس کے خلاف مقابلہ جیت کر مڈل ویٹ چیمپئن بننا میرا سب سے بڑا کارنامہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میں سابق امریکن باکسر سوگر رے لیونارڈ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ویلٹرویٹ سے مڈل ویٹ چیمپئن بننے کیلئے تیار ہوں، کانیلو کو شکست دینے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔