پاک ، بھارت ٹی ٹونٹی میچز ، جیت کے حوالے سے بھارتی ٹیم کو برتری حاصل

جمعرات 17 مارچ 2016 12:43

پاک ، بھارت ٹی ٹونٹی میچز ، جیت کے حوالے سے بھارتی ٹیم کو برتری حاصل

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان اور بھارت کے مابین دنیا کی مختلف کرکٹ گراؤنڈز پر ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز میں جیت کے حوالے سے بھارتی ٹیم کو برتری حاصل رہی ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین 2007سے 2016تک 7ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے ایک میچ جیتا ‘ بھارت کی ٹیم نے 5میں کامیابی حاصل کی اور ایک میچ ٹائی ہوا ۔بھارت کی سر زمین پر دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹی ٹونٹی میچز ہوئے جس میں سے ایک میں پاکستان نے اور ایک میں بھارت نے کامیابی حاصل کی -