پیٹرنز ٹرافی کرکٹ کپ کا پانچواں مرحلہ پرسوں شروع ہوگا
جمعرات 17 مارچ 2016 12:33
اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ملک بھر میں پیٹرنز ٹرافی کرکٹ کپ کا پانچواں مرحلہ ہفتہ سے شروع ہوگا۔ گروپ اے میں یوبی ایل نمبر 1 گراؤنڈ میں اسٹیٹ بینک کا مقابلہ کراچی الیکٹرک سے ہوگا۔ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں پاکستان نیوی اور کسٹمز کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا اور اسٹیٹ بینک گراؤنڈ کراچی میں پی ٹی وی اور کینڈی لینڈ کی ٹیموں کا آمناسامنا ہوگا۔
گروپ بی میں پنڈی سٹیڈیم راولپنڈی میں عمر ایسوسی ایٹ اور پی او ایل کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ ڈائمنڈ گراؤنڈ، اسلام آباد میں پی آئی اے کا مقابلہ عاصم ٹیکسٹائل سے گا اور آرمی گراؤنڈ میں پاکستان آرمی کا ٹکراؤ سعودی کرکٹ انٹرنیشنل سے ہو گا۔(جاری ہے)
گروپ سی میں رانا نوید اکیڈمی شیخوپورہ میں نادرہ کا مقابلہ زرعی ترقیاتی بینک سے ہوگا۔ کنٹری کلب مرید کے میں سروس انڈسٹری اور سی ڈی اے کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
گروپ ڈی میں ریلوے سٹیڈیم لاہور میں پاکستان ریلوے اور خیابان امین کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں ہائرایجوکیشن کمیشن اور ڈالر ایسٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی اور اتفاق گراؤنڈ لاہور میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کا مقابلہ انکم ٹیکس سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 24 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، سیمی فائنل مقابلے 24 مارچ سے 26 مارچ تک ہونگے جبکہ فائنل میچ 29 مارچ سے یکم تک ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.