عالیہ بھٹ نے ہالی وڈ میں کام کرنے کی خبروں کی تردید کر دی

جمعرات 17 مارچ 2016 12:25

عالیہ بھٹ نے ہالی وڈ میں کام کرنے کی خبروں کی تردید کر دی

ممبئی ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہالی وڈ میں کام کرنے کے حوالے سے میڈیا میں گردش کر نے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار تو کیا تھا لیکن فی الحال میں کسی ہالی ووڈ فلم میں کام نہیں کر رہی اور ناہی مجھے بالی ووڈ فلم ”عاشقی3“کے لئے پیش کش ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ”کپور اینڈ سنز“ 18مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :