زندگی کے ہر شعبہ میں رہنمائی کیلئے رسول کریم ﷺ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے‘میاں عبدالشکور
جمعرات 17 مارچ 2016 12:21
کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) زندگی کے ہر شعبہ میں رہنمائی کیلئے رسول کریم ﷺ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،آپ ﷺ کی اطاعت میں ہی ہماری دنیا و آخرت سنور سکتی ہے،زندگی کے ہر شعبہ سے منسلک افراد کو سیرت النبی ﷺ کے روشن پہلوؤں سے عملی رہنمائی ملتی ہے ۔
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار صدر رحمانی برادری اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ میاں عبدالشکور نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ حضور پاک ﷺ کی ذات قول و فعل کے تضاد سے پاک آپ ﷺ کی ذات بے نظیر ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے ۔
کردار و گفتار ‘اعمال و افعال ‘سیرت وصورت اور حسب ونسب کے اعتبار سے آپ ﷺ کی شخصیت کامل ترین اوصاف حمیدہ کی متحمل ہے۔کائنات میں کسی فرد وبشر کو آپ جیسا رتبہ میسر نہیں آیا گویا کہ زمین و آسمان میں خدائے لم یزل کے بعد آپ کی ہستی مبارکہ ہی شرف ومجد کا پیکر ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں عملی زندگی میں ہر قدم پر سیرت طیبہ کے سانچے میں ڈھل کر علم وعمل کی راہیں طے کرنی چاہیں ہمارے تمام مسائل کا حل اطاعت مصطفی ﷺ میں موجود ہے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.