پشاور بس بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کی آبائی علاقوں میں تدفین ،فضا سوگوار
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 17/03/2016 - 12:38:36 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 12:21:39 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 12:00:28 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 11:54:15 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 11:51:44 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 11:51:44 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 11:51:44 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 11:51:12 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 11:51:12 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 11:50:25 وقت اشاعت: 17/03/2016 - 11:42:33
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

پشاور بس بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کی آبائی علاقوں میں تدفین ،فضا سوگوار

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء )پشاور میں بس بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ بس بم دھماکے میں شہیدہونے والے 6 شہدا محمد انعام ، ریاض خان، محمد اسماعیل، محمد سیف ، محمد ارشد اور شاہد علی کا تعلق مردان کی تحصیل تخت بھائی سے تھا۔ انہیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مالاکنڈ ایجنسی تحصیل درگئی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 3 شہدا حسین خان، ارشد علی اور محمد انور کی تدفین بھی کردی گئی ۔ شہدا کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے حکام اور سیاسی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

17/03/2016 - 11:51:44 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان