براک اوباما آئندہ ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

جمعرات 17 مارچ 2016 11:38

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) امریکی صدر براک اوباما آئندہ ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے اور 21 اپریل کو دارالحکومت ریاض میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤ س کی طرف سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ صدر باراک اوباما آئندہ ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے اور 21 اپریل کو دارالحکومت ریاض میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

صدر اوباما امریکا اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور سیکورٹی کے میدان میں تعاون کے علاوہ خطے کے اہم امور کو جن میں داعش کو نشانہ بنانے کے لیے اقدامات میں اضافہ شامل ہے.. زیربحث لائیں گے۔وہائٹ ہاوٴس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کے دورے کے بعد اوباما برطانیہ کا رخ کریں گے اور پھر جرمنی جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :