فاطمہ فرٹیلائزر کے منافع میں 2.5 گنا اضافہ

جمعرات 17 مارچ 2016 10:59

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کے مجموعی خالص منافع میں تقریباٰ 2.5 گنا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق سال 2015ء کے دوران کمپنی کو 22 ارب 84 کروڑ روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جس سے کمپنی کی فی حصص آمدنی 10.88 روپے تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق سال 2014ء کے دوران فاطمہ فرٹیلائزر کو 9 ارب 25 کروڑ روپے کا بعد از ٹیکس نفع حاصل ہوا تھا اور کمپنی کی فی حصص آمدنی 4.41روپے رہی تھی۔ شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ کمپنی کے خالص منافع میں نمایاں اضافہ کا سبب اس کی ذیلی کمپنیوں کے بعد از ٹیکس نفع میں ہونے والا اضافہ ہے۔

متعلقہ عنوان :