مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر اسماعیل راہو کو ایم پی اے منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعرات 17 مارچ 2016 10:53

سکھر ۔ 16مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع سکھر کے صدر امام الدین کھوسو اور پریس سیکریٹری خورشید میرانی نے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر اسماعیل راہو کو گولاڑچی حلقہ سے ایم پی اے منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مضبوط ہے اور سندھ میں بھی مقبولیت حاصل کرچکی ہے۔ اس موقع پر اسماعیل راہو کی کامیابی کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :