لاہور : غالب مارکیٹ میں‌چند روز قبل ہنگامہ آرائی کرنے والی خاتون کی تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

فضا نامی خاتون لاہور کے علاقہ عسکری ٹین کی رہائشی ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 مارچ 2016 10:48

لاہور : غالب مارکیٹ میں‌چند روز قبل ہنگامہ آرائی کرنے والی خاتون کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 مارچ 2016ء) : لاہور کی غالب مارکیٹ میں چند روز قبل ہنگامہ آرائی کرنے اور نازیبا زبان استعمال کرنے والی خاتون کی تمام تر تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔ انٹر نیٹ پر وائرل ہوئی ایک ویڈیو میں خاتون غالب مارکیٹ میں ایک کلٹس گاڑی میں سوار خاتون کو دھمکیاں دینے سمیت نازیبا زبان بھی استعمال کرتی رہی۔ تاہم اس خاتون کی شناخت فضا کے نام سے ہوئی ہے جو کہ عسکری ٹین کی رہائشی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ فضا نامی خاتون زین سلک سینٹر پر خریداری کے لیے آئی اور اپنی گاڑی غلط پارک کی۔ غلط پارکنگ کی وجہ سے بچوں کو اسکول سے لانے والی ایک خاتون کی کلٹس کار فضا کی گاڑی سے ٹکرائی جس پر فضا نے ہنگامہ آرائی شروع کرتے ہوئے آسمان سر پر اٹھا لیا، فضا نے طیش میں آنے کے بعد کلٹس میں سوار خاتون کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کی اور تھپڑ بھی رسید کیے جبکہ کلٹسگاڑی کو ٹھوکریں بھی ماریں ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین نے بتایا کہ جب ارد گرد جمع ہونے والے لوگوں ، دکانداروں اور راہگیروں نے معاملہ رفع دفع کروانے کی کوشش کی تو فضا نے ان کو بھی دھمکیاں دیں اور بندے بلوانے کی تنبیہہ کی۔ فضا کی اس ہنگامہ آرائی کے باعث مذکورہ علاقہ میں ٹریفک شدید جام رہی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلارت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ فضا نامی خاتون کی سڑک کے بیچ میں دوسری خاتون کے لیے نازیبا زبان استعمال کرنے، دکانداروں اور راہگیروں کو دھمکیاں دینے اور کلٹس گاڑی کو ٹھوکریں مارنے کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :