سیالکوٹ،”عالم چوک اور دربار چوک“ کا نام آئی ایس آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ذیشان سڈل شہید کے نام سے منسوب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

بدھ 16 مارچ 2016 22:20

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء ) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے سیالکوٹ شہر میں واقع دو نا موں سے معروف ”عالم چوک اور دربار چوک“ کا نام آئی ایس آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ذیشان سڈل شہید کے نام سے منسوب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے محمد ذیشان سڈل شہید آئی ایس آئی ایس کے ڈپٹی ڈائریکٹر تھے جنہو ں نے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران 24جولائی 2013ء کو بیراج کالونی سکھر میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کر تے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

محمد ذیشان سڈل کی بہادری اور قربانی کے اعتراف میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے عالم چوک کا نام ” ذیشان سڈل شہید“ چوک رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ یہ بات ٹی ایم او سیالکوٹ ظفر قریشی نے بتائی۔ واضح رہے کہ ذ یشان سڈل سابقہ آ ئی جی سندھ شعیب سڈل کے رشتہ دار ہیں۔

متعلقہ عنوان :