صدر ممنون حسین نے ترکمانی ہم منصب کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا

پاکستان اور ترکمانستان مابین حکومتی اور عوامی سطح پر خوشگوار دوستانہ تعلقات ہیں ، تعلقات مشترکہ تاریخی اور ثقافتی ورثے سے وابستہ ہیں، ڈاکٹریٹ کی ڈگری پر حکومت اور پاکستانی عوام کا شکرگذار ہوں ، قربان علی برد محمدوف کا تقریب سے خطاب

بدھ 16 مارچ 2016 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے ترکمانستان کے صدر قربان علی برد محمدوف کو پولیٹکل سائنس میں پی۔ایچ۔ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا۔ اس سلسلے میں قائداعظم یونیورسٹی کی جانب سے ایوان صدر میں کانووکیشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر برائے تجارت انجینیر خرم دستگیر خان، وفاقی وزیر برائے ریلویز خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیربرائے پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور وزیر مملکت برائے مواصلات عبد الحکیم بلوچ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ ، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ، وزیر برائے دفاعی پیداوار غلام مصطفی جتوئی اور چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ مفتا ح اسماعیل اور وزیر اعظم کے مشیربرائے خارجہ امور طارق فاطمی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے ترکمانستان کے صدر کو اعزازی ڈگری سے نوازے جانے پر مبارک باد دی۔ اس موقع پر ترکمانستان کے صدر قربان علی برد محمدوف نے اپنے خطاب میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازے جانے پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان حکومتی اور عوامی سطح پر خوشگوار دوستانہ تعلقات ہیں اور یہ تعلقات مشترکہ تاریخی اور ثقافتی ورثے سے وابستہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :