تھانہ آئی نائن کی حدود میں حادثہ میں2افراد جاں بحق ،2افراد زخمی

بدھ 16 مارچ 2016 21:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کے علاقہ تھانہ آئی نائن کی حدود میں حادثہ2افراد جاں بحق اور2افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو تھانہ آئی نائن کی حدود میں ٹریفک حادثہ جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثہ نائنتھ ایونیوعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے قریب پیش آیا۔پل کے نیچے سے گزرنے والے ڈمپر کا ہائیڈرالک سسٹم کھول جانے کی وجہ وہ پل سے ٹکرا گیا۔عقب سے آنے والی کار اور موٹر سائیکل بھی آپس میں ٹکرا گئے۔ڈمپر میں موجود سوار2افراد جاں بحق اور 2افراد شدید زخمی ہوگئے۔پل کے درمیان ڈمپر پھنس گیا،بعدازاں ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں

متعلقہ عنوان :