شاہد آفریدی زیاد ہ ٹی ٹونٹی چھکے لگانیوالے دنیا کے 5ویں بلے باز بن گئے
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

مزید کھیلوں کی خبریں

وقت اشاعت: 16/03/2016 - 22:41:37 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 22:38:43 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 22:27:34 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 22:08:18 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 21:59:57 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 21:45:48 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 21:16:02 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 21:15:41 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 21:09:22 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 20:45:24 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 20:37:44
پچھلی خبریں - مزید خبریں

شاہد آفریدی زیاد ہ ٹی ٹونٹی چھکے لگانیوالے دنیا کے 5ویں بلے باز بن گئے

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16مارچ2016ء ) جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں زیاد ہ چھکے لگانے والے دنیا کے 5ویں بلے باز بن گئے ۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں آفریدی نے 4چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 49رنز کی اننگز کھیل کر اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر میں چھکوں کی تعداد 70کرکے بھارت کے یووراج سنگھ ( 69) کو پیچھے چھوڑا ۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیاد ہ چھکے لگانے کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم کے پاس ہے جنہوں نے 91بار گیند باؤنڈری پار پہنچائی ،ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 88چھکوں کے ساتھ دوسرے ، آسٹریلیا کے شین واٹسن 79چھکوں کے ساتھ تیسرے جبکہ آسٹریلیا ہی کے ڈیوڈ وارنر 73چھکوں کے ہمراہ چھوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

16/03/2016 - 21:45:48 :وقت اشاعت