جاپان کے قونصل جنرل کی گورنر سندھ سے الوداعی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت
بدھ 16 مارچ 2016 21:33
کراچی ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے جاپان کے قونصل جنرل اکیرااوچی نے بدھ کے گورنر ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر سندھ نے جاپانی قونصل جنرل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران پاک جاپان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات او ر دلچسپی کے باہمی امور سمیت مشترکہ سرمایہ کاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاک جاپان دوطرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں جاپانی سرمایہ کار پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کی کامیابی کے بعد پاکستان میں امن و امان کا قیام عمل میں آیا، پاک فوج نے قربانیاں دے کر پاکستان سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا ہے، موجودہ حالات سرمایہ کاروں کے لئے ساز گار ہیں، جاپانی سرمایہ کار پاکستان باالخصوص صوبہ سندھ میں ٹرانسپورٹ، انرجی، زراعت، انفرااسٹرکچر بحالی سمیت دیگر اہم منصوبوں پر سرمایہ کاری سے فوری منافع حاصل کرسکتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.