سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں فروری میں 490 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں
بدھ 16 مارچ 2016 21:33
اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں ماہِ فروری میں 490 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینہ کے مقابلے میں 7 فیصد زائد ہے۔ فروری کے مہینے میں رجسٹر کی جانے والی کمپنیوں میں 79 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ، 7 فیصد سنگل ممبر جبکہ باقی 4 فیصد کمپنیاں بطور پبلک ان لسٹڈ، نان پرافٹ ایسوسی ایشن اور بین الاقوامی کمپنیاں شامل ہیں۔
اس ماہ سب سے زیادہ کمپنیاں تجارتی شعبے میں رجسٹر ہوئیں جس کی تعداد 68 ہے جبکہ خدمات میں 63، تعمیراتی شعبے میں 50، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 47، سیاحت میں 39، پاور جنریشن میں 24، کمیونیکیشن، فوڈ اینڈ بیوریجز، ایندھن اور توانائی، رئیل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ میں مساوی طور پر 14، 14 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔(جاری ہے)
اس طرح تعلیم کے شعبے میں 13، کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ میں 12 جبکہ ٹیکسٹائل میں 11، انجئینرنگ، فارماسیوٹیکل اور ٹرانسپورٹ میں مساوی طور پر 10 کمپنیوں کی رجسٹریشن حاصل کی۔
مزید پیپر اینڈ بورڈ میں 9 اور 68 کمپنیاں مختلف شعبوں میں رجسٹر ہوئیں۔ اسلام آباد اور لاہور میں پانچ بین الاقوامی کمپنیوں کو بھی رجسٹر کیا گیا۔ فروری کے دوران 23 کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ ان سرمایہ کاروں کا تعلق چین، امریکہ، برطاینہ، اٹلی، برما، افغانستان اور متحدہ عرب امارات سے ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری پاور جنریشن، ایندھن اور توانائی، تجارت، تعمیرات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کمیونیکشن اور رئیل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ کے شعبوں میں کی گئی۔ سب سے زیادہ رجسٹریشن اسلام آباد میں ہوئی جہاں 159 کمپنیاں رجسٹرہوئیں جبکہ 140 کمپنیاں لاہور، 139 کمپنیاں کراچی، 26 ملتان، 17 پشاور، 6 فیصل آباد جبکہ کوئٹہ میں 2 کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.