پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت معاشی انقلاب کی علمبردار ہے، مہتاب احمد خان
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 16/03/2016 - 21:42:55 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 21:36:48 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 21:35:42 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 21:35:42 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 21:35:42 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 21:33:49 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 21:33:35 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 21:31:32 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 21:31:32 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 21:31:32 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 21:09:26
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت معاشی انقلاب کی علمبردار ہے، مہتاب احمد خان

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و یوسی 41 اسلام آباد سے نو منتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ سیاسی، معاشی اور انتظامی طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تاریخی کامیابیوں کا کریڈٹ ہماری قیادت کو جاتا ہے، وزیراعظم نوازشریف اپنے معاشی وژن کی بدولت قومی معیشت کو آئی سی یو سے باہر لے آئے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت معاشی انقلاب کی علمبردار ہے۔

بدھ کو جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا سازگار ماحول فراہم کردیا گیا ہے، عالمی سطح پر ہمارے بہتر امیج کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی لے رہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی بہترین اقتصادی پالیسیوں کی بدولت پاکستان بہت جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوجائے گا۔

سردار مہتاب احمد خان نے مزیدکہاکہ ملک تشدد اور تصادم کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا،قومی یکجہتی کا راستہ قومی مفاہمت سے ہو کر جاتا ہے،اس وقت ہمارے درمیان نفاق کاپیغام دشمن قوتوں کو تقویت دے گا اس لئے باہمی اختلافات کو فراموش کرتے ہوئے ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر شخص کو قیام امن میں اپنا بھرپور کردار اداکرتے ہوئے پاکستان کے اندر اور باہر سرگرم دشمنوں کو کچلنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے وہ اس ملک میں افراتفری پھیلا کر اپنے مذموم عزائم کو تقویت پہنچاناچاہتے ہیں، ہمیں متحد ہوکر ان کے تمام مکروہ عزائم کو خاک میں ملا نا ہوگا۔

16/03/2016 - 21:33:49 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان