ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والوں کا خون صلہ مانگ رہا ہے :گورنرپنجاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 مارچ 2016 21:31

فیصل آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء)گورنرپنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والوں کا خون صلہ مانگ رہا ہے ، قربانیاں دینے والوں کا صلہ پاکستان کو ترقی دے کے دیا جائے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں زرعی یونیورسٹی کے23 ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان اورمعاشی صورتحال بہترہوئی ہے،آپریشن ضرب عضب اورکراچی آپریشن میں کامیابی ملی ہے،ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والوں کا خون صلہ مانگ رہا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ قربانیاں دینے والوں کاصلہ پاکستان کو ترقی دے کے دیا جائے، انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈگریاں لینے کے بعد گھروں میں بیٹھنے کی بجائے ملک اور قوم کی خدمت و ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔