شہبازشریف نے ورلڈ کپ ٹی 20 کے پہلے میچ میں بنگلادیش کے خلاف شاندار جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد

بدھ 16 مارچ 2016 21:09

شہبازشریف نے ورلڈ کپ ٹی 20 کے پہلے میچ میں بنگلادیش کے خلاف شاندار جیت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ءپی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ورلڈ کپ ٹی 20 کے پہلے میچ میں بنگلادیش کے خلاف شاندار جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے میچ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے میدان میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیااور ہر شعبہ میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے شاندار فتح حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ میں شاندار کامیابی سے سفر کا آغاز کر کے قوم کو خوشیاں دی ہیں اوربلاشبہ قوم پاکستانی کھلاڑیوں سے ایسی ہی بہترین کارکردگی کی توقع رکھتی تھی۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ میچوں میں بھی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :