وزیراعلیٰ کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اجلاس ،امن عامہ کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا

عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر طرح مقدم ہے ،پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے‘وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب اجلاس میں پشاور میں سیکرٹریٹ ملازمین کی بس میں دھماکے کی شدید مذمت ،قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

بدھ 16 مارچ 2016 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ءپی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت بدھ کو یہاں کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اجلاس ہوا،جس میں صوبے میں امن عامہ کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں پشاور میں سیکرٹریٹ ملازمین کی بس میں دھماکے کی شدید مذمت کی گئی اور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیاگیااورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر طرح مقدم ہے۔پولیس امن عامہ کی فضاء کو مزید بہتر بنانے کیلئے جانفشانی سے فرائض سرانجام دے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موثر انداز میں کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

(جاری ہے)

پنجاب بھر میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اقدامات کو مزید فول پروف بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امن عامہ کی صورتحال کو مزید بہتربنانے کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔اجلاس کے دوران پنجاب میں لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال، اشتعال انگیز تقاریر اورنفرت آمیز مواد کی تقسیم و اشاعت کیخلاف کیے جانیوالے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانیوالی پولیس کیلئے آپریشنل گاڑیوں کا بھی معائنہ کیا۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ ، معاون خصوصی رانا مقبول احمد ،ایم پی اے جہانگیر خانزادہ ،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،سیکرٹری داخلہ اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :