پاکستان اور ترکمانستان نے منی لانڈرنگ ٗ دہشتگردی کیلئے مالی اعانت کی روک تھام ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 16/03/2016 - 21:13:26 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 21:04:55 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 21:02:36 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 21:01:14 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 21:01:14 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 21:00:01 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 20:57:37 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 20:45:47 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 20:45:24 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 20:45:23 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 20:43:13
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

پاکستان اور ترکمانستان نے منی لانڈرنگ ٗ دہشتگردی کیلئے مالی اعانت کی روک تھام ٗفنانشل انٹیلی جنس بارے مفاہمت کی یادداشت سمیت 8 معاہدوں پر دستخط دکر دیئے

پروقار تقریب وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی ٗ وزیر اعظم نواز شریف اور ترکمانستان کے صدر بھی موجود تھے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء)پاکستان اور ترکمانستان نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کیلئے مالی اعانت کی روک تھام کیلئے فنانشل انٹیلی جنس بارے مفاہمت کی یادداشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے بارے میں 8 معاہدوں پر دستخط کر دیئے ہیں ۔بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں دستخطوں کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم وزیراعظم محمد نواز شریف اور ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف موجود تھے ٗ دونوں ممالک نے دستاویزات اور مشترکہ اعلامیہ پر بھی دستخط کئے۔

خارجہ امور کی وزارتوں کے درمیان تعاون کے پروگرام 2016-17ء پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میریدوف نے دستخط کئے۔ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنانسنگ سے متعلق فنانشل انٹیلی جنس کے تبادلے کے شعبہ میں تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کے ترکمن ہم منصب محمد علی محمدوف نے دستخط کئے۔

توانائی کے میدان میں تعاون کے بارے میں ایم او یو پر وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اور ترکمانستان

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

16/03/2016 - 21:00:01 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان