پریس کلب کا دورہ اعزازکی بات ہے‘ پاکستان کے بڑے شہروں میں گیا ہوں‘ بہت پیاراور ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 16/03/2016 - 21:02:36 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 21:01:14 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 21:00:01 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 21:00:01 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 20:57:37 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 20:49:34 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 20:43:13 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 20:39:37 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 20:27:55 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 20:18:36 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 20:18:36
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

پریس کلب کا دورہ اعزازکی بات ہے‘ پاکستان کے بڑے شہروں میں گیا ہوں‘ بہت پیاراور احترام ملاہے انسان کو صرف پیارہی سے خریداجاسکتاہے اور مجھے آپ کے پیارنے خریدلیاہے۔بھارتی اداکار رضا مراد لاہور پریس کلب کے پروگرام گیسٹ آف آنرمیں خطاب

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء)معروف بھارتی اداکار رضامراد نے لاہور پریس کلب کے پروگرام گیسٹ آف آنر میں میڈیاسے خطاب کر تے ہوئے کہاہے کہ میں یہاں آکر بہت خوش ہوںیہ میرے لئے بہت اعزازکی بات ہے میں پاکستان کے بڑے شہروں میں گیا ہوں اور مجھے بہت پیاراور احترام ملاہے انسان کو صرف پیارہی سے خریداجاسکتاہے اور مجھے آپ کے پیارنے خریدلیاہے۔

اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہبازمیاں اور سیکرٹری شاداب ریاض نے معززمہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ پاک و ہندکی ثقافت اور بودوباش اور زبان ایک جیسی ہے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے درمیان امن اور بھائی چارے کو فروغ حاصل ہونا چاہیے اور یہ ہمارے لئے اعزازہے کہ معروف بھارتی اداکار رضامرادیہاں تشریف لائے ہیں ہم انھیں پریس کلب کی اعزازی لائف ممبرشپ دینے کا اعلان کرتے ہیں۔

اس موقع پر معززمہمان کی اہلیہ،بیٹی عائشہ،بہن نادیہ،بھانجی زینب اور پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار مصطفی قریشی اور غزل گائیکی کے استادغلام علی بھی موجود تھے۔ رضا مراد نے مزید کہاکہ میں پاکستانی فنکاروں سے بہت متاثرہوںخصوصا مصطفی قریشی اور استاد غلام علی کا پرستار ہوں اور میں سمجھتاہوں کہ یہ دنیا میں پاکستان کی پہچان کاسبب ہیں۔



اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

16/03/2016 - 20:49:34 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان