مہمند ایجنسی ،دوسرا مہمند سپورٹس فیسٹیول جوش و جذبے سے جاری

غلنئی جرگہ ہال میں مہمند سپورٹس لوگو کی تقریب رونمائی اور کالج میں بین المدارس حسن قراء ت کے مقابلے

بدھ 16 مارچ 2016 20:45

مہمند ایجنسی ،دوسرا مہمند سپورٹس فیسٹیول جوش و جذبے سے جاری

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) دوسرا مہمند سپورٹس فیسٹیول جوش و جذبے سے جاری۔ غلنئی جرگہ ہال مہمند سپورٹس لوگو کی تقریب رونمائی۔ غلنئی کالج میں بین المدارس حسن قرآء ت کے مقابلے۔ پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ، مہمند رائفلز، مقامی انتظامیہ حکام، قبائلی عمائدین، علمائے کرام اور جوانوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔

مقامی جوانوں کی ٹیلنٹ اُجاگر کر کے حکومتی سر پرستی میں آگے بھیجا جائیگا۔ پی اے مہمند کا تقاریب سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں دوسرا مہمند سپورٹس فیسٹیول کی تقریبات شیڈول کے مطابق جو ش و جذبے رواں دواں ہیں جو یوم پاکستان 23 مارچ تک جاری رہیں گے۔ بدھ کے روز مہمند سپورٹس فیسٹیول کے آفیشل لوگو کی تقریب رونمائی غلنئی جرگہ ہال میں ایجنسی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پولیٹیکل انتظامیہ کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

جس میں ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر، مہمند رائفلز کے میجر اویس، اے پی ایز پیر عبداللہ شاہ، حسیب الرحمن خلیل، نوید اکبر، ایجنسی سپورٹس منیجر سعد اختر، مہمند ایجنسی کے تمام اقوام کے سرکردہ مشران، طلباء اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں چھوٹے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے اور حاضرین سے خوب داد اور نقد انعامات وصول کی۔

لوگو نقاب کشائی کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی اے مہمند محمود اسلم وزیر نے پشاور بس دھماکے کے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا کی اور عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں جلد امن بحال ہو کر ترقی و خوشحالی کا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے جنگ زدہ مہمند ایجنسی کے عوام کی کھیل و ثقافت میں بھر پور دلچسپی اور شرکت کا اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ مہمند ایجنسی میں سپورٹس اینڈ کلچر سرگرمیوں سے جوانوں کا ٹیلنٹ اُجاگر ہو جائیگا۔

اور نمایاں کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کو حکومت کی تعاؤن اور سر پرستی سے ملک کی سطح پر نمائندگی کیلئے آگے بھیجا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ مارچ کے آغاز سے اس میلے کا اختتام 23 مارچ کو ہوگا جو مہمند قوم کا ملک کیلئے محبت کا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمائدین اور سماجی حلقوں کی تجاویز کی روشنی میں مزید مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جائیگا۔ اور جوان نسل کو ایک روشن مستقبل دینگے۔

بعدا زاں گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز غلنئی میں مہمند ایجنسی کے تمام مدارس کے طلباء کے مابین حسن قرآ ء ت کے مقابلے ہوئے جس میں مدارس کے منتظمین اور دینی طلباء اور حکام نے شرکت کی۔ حسن قرآء ت کے مقابلے میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے طلباء کو 23 مارچ تقسیم انعامات میں نقد انعامات کے علاوہ توصیفی اسناد دیئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :