بیساکھی میلہ کے موقع پر سکھ یاتریوں کی اسلامی کے تعلیمات کے مطابق مہمان نوازی کریں گے،صدیق الفاورق
ویزہ کی مشکلات میں کمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں سکھ یاتریوں کی رہائش و سیکورٹی سمیت دیگر تمام تر انتظامات مزید بہتر بنائے جا رہے ہیں تاکہ دنیاپاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہو ،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ
بدھ 16 مارچ 2016 20:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء ) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاورق نے کہا ہے کہ بیساکھی میلہ کے موقع پر سکھ یاتریوں کی اسلامی کے تعلیمات کے مطابق مہمان نوازی کریں گے ،ویزہ کی مشکلات میں کمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں سکھ یاتریوں کی رہائش و سیکیورٹی سمیت دیگر تمام تر انتظامات مزید بہتر بنائے جا رہے ہیں تاکہ دنیاپاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہو ان خیالات کا اظہارانہوں نے بیساکھی میلہ کے حوالے سے انتظامی اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہیں کیا ۔
اجلاس میں پاکستان سکھ گورو دارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار شام سنگھ، سیکرٹری بورجاوید بشیر ، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز خالد علی ، پی آر او عامر حسین ہاشمی ،گلریز چوہدری ،ڈی پی او ننکانہ ایاز سلیم ، حساس اداروں، امور داخلہ، پولیس، فوج، رینجرز، مختلف اضلاع کے ڈی سی او، ڈی پی اوسمیت واپڈا کسٹمز،ریلوے ،اور دیگر اہم اداروں کے نمائندوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی چیئرمین بورڈ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے احکامات کے مطابق اس مرتبہ سکھ یاتریوں کی رہائش سفر ،لنگر ،اور میڈیکل کی سہولیات کو پہلے سے بہتر اور مثالی بنایا جائے گا،میڈیکل کی سہولیات کے لیے ہلال احمر اور ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کی خدمات حاصل کی جائیں گی،لوڈ شیدنگ کی صورت میں جنریٹرز موجود ہو نگے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.