بھل صفائی پر کروڑوں روپے لگ گئے، سرگودھا ریجن کے کھال اور نہریں گندگی سے اٹی رہیں

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 16 مارچ 2016 20:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 مارچ۔2015ء) بھل صفائی کے نام پر کروڑوں روپے آنے کے باوجود سرگودھا ریجن کے کھال اور نہریں گندگی سے اٹی رہیں کئی راجباہوں اور نالوں میں لوگوں نے گندگی کے ڈھیر لگائے رکھے بھل صفائی کے نام پر نہروں‘ راجباہوں کی بندش کی گئی مگر بھل صفائی کے نام پر کروڑوں روپے آنے کے باوجود صفائی کا وہ معیار دیکھنے میں نہیں آیا جس کیلئے حکومت نے محکمہ آبپاشی بھل صفائی کو کروڑوں روپے ادا کئے دوسری محکمہ آبپاشی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھل صفائی کیلئے جو رقم دی گئی اس کے مطابق صفائی کا نظام بہتر بنایا گیا ہے۔