اسسٹنٹ کمشنر قصور کے زیر صدارت ڈینگی تدارک کے سلسلہ میں تحصیل ایمرجنسی ریسپورنس کمیٹی کا اجلاس

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 16 مارچ 2016 20:25

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 مارچ۔2015ء) اسسٹنٹ کمشنر قصور محمد شاہ رخ نیازی کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں تحصیل ایمرجنسی ریسپونس کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز انکے آفس میں منعقدہوا۔ جس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ ‘ماحولیات ، بلڈنگ ، ٹی ایم اے ‘ہیلتھ ‘ریسکیو 1122، محکمہ لائیو سٹاک ، محکمہ تعلیم ، محکمہ زراعت ،جنگلات ، سوشل ویلفیئر ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اورتحصیل کے دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قصورمحمد شاہ رخ نیازی نے تمام ڈیپارٹمنٹس کی ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ خالی پلاٹس جہاں گندگی اور پانی کھڑا ہے ان کے مالکان کیخلاف فوری ایف آئی آر درج کروائیں ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سکولوں ، ہسپتالوں ، میرج ہالوں ، ٹائر شاپس ، قبرستانوں ، نرسریوں ، کباڑ خانوں ، کولڈ سٹوروں کو بھی روزانہ کی بنیا د پر چیک کریں اور اگر کہیں بھی ڈینگی کی افزائش کے امکانات موجود ہوں وہاں کے ذمہ داروں کیخلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈینگی کا خاتمہ ہمارا اولین مشن ہے اوراس میں کسی نے بھی غفلت یا سستی برتی تو اسکے خلاف سخت کاروائی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :