ڈی سی او اور ڈی پی او کا حکم ‘ٹریفک پولیس کا زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 16 مارچ 2016 20:25

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 مارچ۔2015ء) ڈی سی او اور ڈی پی او قصور کے حکم اورڈی ایس پی سٹی و ٹریفک محمد اکرام خاں کی زیر نگرانی انسپکٹر ٹریفک پولیس محمد اقبال کا زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن ‘235گاڑیاں ڈرائیوروں سمیت مختلف تھانوں میں بند ۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سٹی و ٹریفک محمد اکرام خاں کی زیر نگرانی انسپکٹر ٹریفک پولیس چوہدری محمد اقبال نے دیگر ٹریفک اہلکاران کے ہمراہ نیو بس ٹرمینل ، اسٹیل باغ موڑ ، کمال چشتی موڑ ، بائی پاس ، رائے ونڈ روڈ ، مصطفی آباد اور دیگر مقامات پر گاڑیوں کی چیکنگ کی اور حکومت کی طرف سے مقرر کردہ کرایہ نامہ سے اوورچارجنگ اور نیا کرایہ نامہ گاڑیوں پر آویزاں نہ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے 235گاڑیوں کو ڈرائیوروں سمیت مختلف تھانہ جات میں بند کر دیا ۔

(جاری ہے)

انسپکٹر ٹریفک پولیس محمد اقبال نے کہا کہ مقرر کردہ کرایہ نامہ پر اوورچارجنگ کرنیوالوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری ہے اور کسی کو بھی زائد کرایہ لینے کی اجازت نہیں دینگے ۔ علاوہ ازیں ٹریفک پولیس قصور ناجائز اڈوں ، ون وے اور ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف بھی کاروائی عمل میں لا رہی ہے اور تعلیمی اداروں میں ٹریفک آگاہی کے حوالے سے لیکچر مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :