محکمہ بہبود آباد ی کے زیر اہتمام ہفتہ بہبود آباد ی 19مارچ تک جوش و خروش سے منایا ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 16/03/2016 - 20:29:00 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 20:29:00 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 20:25:34 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 20:25:33 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 20:25:33 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 20:24:19 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 20:24:19 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 20:22:04 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 20:22:04 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 20:22:03 وقت اشاعت: 16/03/2016 - 20:20:46
پچھلی خبریں - مزید خبریں

قصور

محکمہ بہبود آباد ی کے زیر اہتمام ہفتہ بہبود آباد ی 19مارچ تک جوش و خروش سے منایا جائیگا

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 مارچ۔2015ء)محکمہ بہبود آباد ی ضلع قصور کے زیر اہتمام ہفتہ بہبود آباد ی 19مارچ تک جوش و خروش سے منایا جائیگا ۔ہفتہ بہبود آبادی منانے کا مقصد ماں اور بچے کی صحت کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میاں محمد امجد فاروق کے زیر نگرانی ضلع بھر میں گروپ میٹنگز ، فری میڈیکل کیمپس ،مقابلہ نعت خوانی اور واک منعقد کی جا رہی ہیں ۔

ہفتہ بہبود آبادی کے سلسلے میں گزشتہ روز فیملی ہیلتھ کلینک ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا ۔ جس میں ڈی او پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میاں محمد امجد فاروق ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مسز سمیرا دلاور ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ٹیکنیکل ڈاکٹر شبانہ خالد ، وویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آصمہ قیوم اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

16/03/2016 - 20:24:19 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان