ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جو اپنا کام جانفشانی کیساتھ کر رہی ہیں ‘سلمان غنی
ذیشان حیدر بدھ 16 مارچ 2016 20:24
قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 مارچ۔2015ء) ڈی سی اوقصور سلمان غنی کا ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ ‘ہیلتھ ٹیموں کی کارکردگی اور سیکورٹی انتظامات کو چیک کیا ۔گزشتہ روز ڈی سی او قصور سلمان غنی نے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے سلسلہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور ، رورل ہیلتھ سینٹرز گنڈا سنگھ اور جوڑا کا دورہ کیا اور وہاں پر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا اور ہسپتالوں میں طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ۔
اس کے علاوہ ڈی سی او سلمان غنی نے اڈا کھڈیاں ، اڈا نور پور ، اڈا ساندہ پھاٹک ، مصطفی آباد اور پٹرول پمپ چوک میں قائم پولیو کیمپوں کا بھی معائنہ کیا اور وہاں محکمہ ہیلتھ اور دیگر قطرے پلانے والی ٹیموں اور خصوصاً سیکورٹی انتظامات کو بھی چیک کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر انکے ہمراہ ڈی ایس پی سٹی محمد اکرام خاں بھی تھے ۔ ڈی سی او قصور نے پولیو ٹیموں کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ اپنا 100فیصد ٹارگٹ کا حصول ہر صورت یقینی بنائیں اور ضلع میں پانچ سال تک عمر کا ایک بھی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہیں رہنا چاہیے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جو شہر میں آنے اور جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں اور ٹیمیں پوری جانفشانی سے پولیو مہم میں فرائض سرانجام دے رہی ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.