عوام بلدیاتی اداروں کے غیر فعال ہونے پر مایوس

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 16 مارچ 2016 20:22

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 مارچ۔2015ء) بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے انعقاد کو چار ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی بلدیاتی نظام فنکشنل نہ ہونے پر عوام اور بلدیاتی نمائندگان میں مایوسی واضع نظر آنے لگی ہے عوام نے بلدیاتی نظام کے عملی قیام میں حکومتی حیلہ بہانوں اورعذر کو غیر جمہوری قرار دے دیا بلدیاتی سیٹ اپ فی الفور عملی طور پر نافذ کیا جائے عوام کا مطالبہ ،علاقہ ہارون آباد میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے پہلے مرحلہ کو مکمل کیے ہوئے چار ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مگر تاحال بلدیاتی نظام کو فنگشنل نہیں کیا گیا ہے اور عملی طور پر عوام کے گراس روٹ لیول پر بنیادی مسائل اسی جگہ پرہیں جہاں آج سے چاڑھے چار ماہ قبل تھے ۔

(جاری ہے)

شہریوں محمد ارشد ،محمد افضل ،تنویر حسین ،وسیم احمد ،غلام محیی الدین ،محمد اجمل ،اﷲ دتہ چوہدری نے بلدیاتی نظام فنگشنل نہ ہونے کا ذمہ دار حکمرانوں کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والے حکمران جمہوریت کی بنیادی نرسری بلدیاتی نظام کو رائج کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور اپنے پاس اختیارات مرتکز کرنے کی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں بلدیاتی نظام کے قیام میں مسلسل تاخیری حربے حکمرانوں کے اس نظام سے خوف ذدہ ہونے کا ثبوت ہیں حکمران اگر عوام سے مخلص ہوتے تو بلدیاتی نظام نافذ کر دیتے اور اب صورتحا ل یہ ہے کہ حکمرانوں کا اقتدار اپنے تیسرے سال کے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے لیکن ابھی تک بلدیاتی نظام کے قیام کے لیے ان کے ارادے منفی لگتے ہیں جو غیر جمہوری اقدام ہے ۔

متعلقہ عنوان :