جہانگیر ترین کی صدارت میں سینٹرل ریجن پنجاب کے رہنماؤں کا این اے101کے ضمنی الیکشن کیلئے اجلاس
حکومت دھونس اور دھاندلی کا ہر حربہ اختیار کرے گی لیکن پی ٹی آئی ہر ایسی کاروائی کو ایکسپوز کرنے کی کوشش کرے گی ‘ جہانگیر ترین کااجلاس سے خطاب
بدھ 16 مارچ 2016 20:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) تحریک انصاف سینٹرل ریجن پنجاب کے مختلف اضلاع سے پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس جہانگیر خان ترین کی صدارت میں یہاں لاہور میں منعقد ہوا جس میں پارٹی رہنماؤں نے عبدالعلیم خان کی سربراہی میں این اے101کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی اور 22مارچ کو پولنگ ڈے پر پارٹی کارکنوں کو ذمہ داریاں سونپی گئیں۔
جہانگیرخان ترین نے پارٹی رہنماؤں کو این اے101میں رضاکارانہ طور پر انتخابی مہم میں حصہ لینے اور پولنگ ڈے تک وہیں موجود رہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت دھونس اور دھاندلی کا ہر حربہ اختیار کرے گی لیکن پی ٹی آئی ہر ایسی کاروائی کو ایکسپوز کرنے کی کوشش کرے گی۔جہانگیر ترین نے کہا کہ نواز لیگ کو این اے154میں شکست کے زخم ابھی نہیں بھولے اس لیے دوبارہ وزیر آباد اور جلالپور پیر والہ کے ضمنی الیکشن میں تمام سرکاری وسائل جھونک دیے گئے ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ دھاندلی کے بغیر کبھی کوئی الیکشن نہیں جیت سکتی ،این اے122اس کی واضح مثال ہے انہوں نے کہا کہ عوام بیدار ہو چکے ہیں اب وہ کسی طور کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے اور 22مارچ کواین اے101میں سرکاری مشینری کے باوجود حکومتی پارٹی شکست کھائے گی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ اڑھائی برس کا طویل عرصہ حکومت ڈھٹائی کے ساتھ اپنی ناکامی تسلیم کر رہی ہے اور اس کی ذمہ داری اپوزیشن پر ڈالی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.