حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ، ملکی ترقی کیلئے کم لاگت اور کم خرچ منصوبوں پر عمل کر رہے ہیں، عام آدمی کی بہتری کیلئے مزید منصوبے شروع کریں گے، عوامی فلاح و بہبود کیلئے وسائل کو مساوی بنیادوں پر استعمال کریں گے

وزیراعظم نواز شریف کی اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو

بدھ 16 مارچ 2016 20:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، تمام ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے، ملکی ترقی کیلئے کم لاگت اور کم خرچ منصوبوں پر عمل کر رہے ہیں، عام آدمی کی بہتری کیلئے مزید منصوبے شروع کریں گے، عوامی فلاح و بہبود کیلئے وسائل کو مساوی بنیادوں پر استعمال کریں گے۔

وہ بدھ کو یہاں ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی سے بات چیت کر رہے تھے۔ ملاقات کرنے والوں میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی، رکن قومی اسمبلی ریاض الحق جج، رکن قومی اسمبلی چوہدری خادم حسین اور رکن قومی اسمبلی ممتاز تارڑ شامل تھے۔ ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم نواز شریف کو اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور حلقوں کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، تمام ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے، ملکی ترقی کیلئے کم لاگت اور کم خرچ منصوبوں پر عمل کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عام آدمی کی بہتری کیلئے مزید منصوبے شروع کئے جائیں گے، عوامی فلاح و بہبود کیلئے وسائل کو مساوی بنیادوں پر استعمال کریں گے