خانیوال‘گھر میں موجود 75سالہ خاتون کومبینہ طور پر اینٹیں مار کر قتل کر دیا گیا ‘نیم پاگل بیٹی پر قتل کا شبہ ‘پولیس مصروف تفتیش

بدھ 16 مارچ 2016 20:17

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء ) گھر میں موجود 75سالہ خاتون کومبینہ طور پر اینٹیں مار کر قتل کر دیا گیا نیم پاگل بیٹی پر قتل کیے جانے کا شبہ پولیس مصروف تفتیش، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چائے فیکٹری88-A/10-Rکے نزدیک سلامت جٹ لکڑیاں لینے کیلئے گھر سے نکلا کہ تھوڑی دیر بعد شور مچ گیا کہ سلامت جٹ کی بیوی 75سالہ آمنہ بی بی کو کسی نے قتل کر دیا ہے جیسے ہی سلامت جٹ گھر پہنچا تو اس کی بیوی مردہ حالت میں پڑی تھی اور اس کے منہ سے خو ن بہہ رہاتھا جبکہ ان کی نیم پاگل 35سالہ بیٹی صغراں بی بی جو دو بچوں کی ماں بھی ہے پر شبہ کیا جانے لگا کہ اس نے اپنی والدہ کو اینٹیں مار مار کر قتل کیا ہے اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر خانیوا ل کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ایس ایچ او ذوالفقار نے موقع پر حقائق جاننے کیلئے معلومات اکٹھی کیں جبکہ مقتولہ آمنہ بی بی کے خاوند سلامت جٹ نے پولیس کو بتایا کہ واقعہ اس کی عدم موجودگی میں ہوا وہ اس بارے لا علم ہے کہ موت کیسے واقعے ہوئی تاہم اس نے قانونی کاروائی کیلئے اپنے بیٹے جو سرکاری اداروں میں ملازم ہیں کے پہنچنے پر انتظار کا کہا تاہم کسی بھی قسم کی کاروائی کرانے سے انکار کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :