مدر ٹریسا چار ستمبر کو سینٹ کے مرتبے پر فائز ہوں گی ،پوپ ا علان
4 ستمبر کو مدر ٹریسا کی انیسیویں برسی ہے اس لیے اس مناسبت سے انھیں اسی تاریخ کو سینٹ بنایا جائے گا،بیان
بدھ 16 مارچ 2016 20:14
ویٹی کن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے ساری زندگی انسانیت کی خدمت کرنے والی نن مدر ٹریسا کو 4 ستمبر2016کو سینٹ بنانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق4 ستمبر کو مدر ٹریسا کی انیسیویں برسی ہے ۔اس لیے اس مناسبت سے انھیں اسی تاریخ کو سینٹ بنایا جائے گا۔انھوں نے بھارت کے شہر کولکتہ میں اپنی تمام زندگی غریبوں کے علاج معالجے کے لیے وقف کیے رکھی تھی اور وہ ان کی خدمت کرتی رہی تھیں۔
ان کا انتقال 5 ستمبر 1997ء کو 87 سال کی عمر میں ہوا تھا۔رومن کیتھولک کے سابق روحانی پیشوا سینٹ جال پال دوم مدر ٹریسا کے زبردست مداح تھے اور انھوں نے ان کی موت کے ایک سال کے بعد ہی انھیں سینٹ کے درجے پر فائز کرنے کے لیے مہم شروع کردی تھی۔(جاری ہے)
مدر ٹریسا بلقانی ریاست مقدونیہ کے شہر سکوپیے میں 26 اگست 1910ء کو البانوی والدین کے ہاں پیدا ہوئی تھیں۔
تب مقدونیہ سلطنت عثمانیہ کا حصہ تھا۔انھوں نے 1928ء میں عیسائی ننوں کے لوریٹو آرڈر میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ 1946ء میں کلکتہ سے دارجیلنگ کے سفر کے دوران خیراتی مشنری اداروں سے متاثر ہوئی تھیں۔اس آرڈر نے 1950ء میں اپنے قیام کے بعد سے دنیا بھر میں ایک سو تیس مکانات تعمیر کیے ہیں جہاں غریب ترین اور مقہور ترین افراد کو رکھا جاتا اور ان کی نگہداشت کی جاتی ہے۔مدر ٹریسا کو کلکتہ میں ناداراور بیمار لوگوں کی نگہداشت اور ان کے علاج ومعالجے کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں 1979ء میں نوبل امن انعام دیا گیا تھا۔1997ء میں ان کے انتقال کے وقت ان کے مشنریز چیریٹی آرڈر کے لیے قریباً چار ہزار ننیں کام کررہی تھیں اور اس کے زیر انتظام قریباً 600 یتیم خانے ،سوپ باورچی خانے ،بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہیں اور کلینیک تھے۔مدرٹریسا پر لوگوں کو عیسائی بنانے کا الزام بھی عاید کیا جاتا رہا ہے۔کیتھولک چرچ کے نزدیک سینٹ عیسائیوں کا قابل تقلید نمونہ ہوتے ہیں،جو اپنی موت کے بعد جنت میں رہتے ہیں اور ان سے دعاؤں اور مناجات کی صورت میں معجزے رونما ہوسکتے ہیں یا وہ اﷲ سے مداخلت کے لیے رجوع کرسکتے ہیں۔کیتھولک چرچ میں کسی کو سینٹ بنانے کا آغاز ایک مقامی بشپ کے توثیقی بیان سے ہوتا ہے اور وہ یہ تسلیم کرتا ہے کہ سینٹ کے امیدوار کے پیروکاروں کی بڑی تعداد موجود ہے اور ان کی جانب سے حمایت اس کو سینٹ بنانے کیلئے کافی وقعت کی حامل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
-
بھارت ،پولیس نے اترپردیش میں مسلمانوں کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کے لئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
فحش فلموں کی اداکارہ کا ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلق کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.