جہانگیر ترین کی صدارت میں سینٹرل ریجن پنجاب کے رہنماؤں کا این اے101کے ضمنی الیکشن کیلئے اجلاس
حکومت دھونس اور دھاندلی کا ہر حربہ اختیار کرے گی لیکن پی ٹی آئی ہر ایسی کاروائی کو ایکسپوز کرنے کی کوشش کرے گی ‘ جہانگیر ترین سرکاری وسائل کے باوجودحکومتی پارٹی شکست کھائے گی ‘عبدالعلیم خان اور دیگر مقررین کا خطاب و مشاورت
بدھ 16 مارچ 2016 20:08
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) تحریک انصاف سینٹرل ریجن پنجاب کے مختلف اضلاع سے پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس جہانگیر خان ترین کی صدارت میں یہاں لاہور میں منعقد ہوا جس میں پارٹی رہنماؤں نے عبدالعلیم خان کی سربراہی میں این اے101کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی اور 22مارچ کو پولنگ ڈے پر پارٹی کارکنوں کو ذمہ داریاں سونپی گئیں ۔
جہانگیرخان ترین نے پارٹی رہنماؤں کو این اے101میں رضاکارانہ طور پر انتخابی مہم میں حصہ لینے اور پولنگ ڈے تک وہیں موجود رہنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت دھونس اور دھاندلی کا ہر حربہ اختیار کرے گی لیکن پی ٹی آئی ہر ایسی کاروائی کو ایکسپوز کرنے کی کوشش کرے گی ۔جہانگیر ترین نے کہا کہ نواز لیگ کو این اے154میں شکست کے زخم ابھی نہیں بھولے اس لیے دوبارہ وزیر آباد اور جلالپور پیر والہ کے ضمنی الیکشن میں تمام سرکاری وسائل جھونک دیے گئے ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ دھاندلی کے بغیر کبھی کوئی الیکشن نہیں جیت سکتی ،این اے122اس کی واضح مثال ہے انہوں نے کہا کہ عوام بیدار ہو چکے ہیں اب وہ کسی طور کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے اور 22مارچ کواین اے101میں سرکاری مشینری کے باوجود حکومتی پارٹی شکست کھائے گی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ اڑھائی برس کا طویل عرصہ حکومت ڈھٹائی کے ساتھ اپنی ناکامی تسلیم کر رہی ہے اور اس کی ذمہ داری اپوزیشن پر ڈالی جا رہی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.