تاجکستان کے پارلیمانی وفد کی قومی اسمبلی آمد ، حکومتی اور اپوزیشن ممبران کی طرف سے مہمانوں کا پرتپاک خیر مقدم
تاجک پارلیمنٹیرینز کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ، شاہ محمود قریشی طلال چوہدری ، آفتاب شیرپاؤ، غلام احمد بلوراور دیگر کے خیر مقدمی کلمات
بدھ 16 مارچ 2016 19:53
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی میں تاجکستان کی پارلیمنٹ کے سپیکر کی قیادت میں تاجک پارلیمنٹیرینز کی آمد پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی طرف سے مہمانوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا، تمام پارلیمانی جماعتوں کے قائدین اور نمائندوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تاجک پارلیمنٹیرینز کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، دونوں ملک مل کر خطے میں دہشت گردی کے خاتمے ، منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام اور غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
بدھ کو تاجک ارکان پارلیمنٹ کا وفد قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھنے کیلئے پہنچا تو ڈپٹی سپیکر نے سپیکر گیلری میں ان کی آمد پر ایوان کو مطلع کیا، تمام ارکان نے ڈیسک بجا کر مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاک تاجک گروپ کے کنوینئر طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں پاک تاجک تعاون ہر شعبے میں بڑھ رہا ہے، سپیکر ایاز صادق تاجک سپیکر اور ان کے رفقاء کو مدعو کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
پی ٹی آئی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ملک مل کر سمگلنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم کر دار ادا کر سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر زاہد حامد نے کہا کہ تاجک وفد کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہو گا، وسط ایشیائی ریاستوں اور پاکستانی عوام کے درمیان گہرے مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں، آنے والے دنوں میں تعلقات اور تعاون کی نئی راہیں کھلنے کا امکان ہے، جس سے دونوں ملکوں کے عوام کیلئے ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپاؤ، اے این پی کے غلام احمد بلور، پی پی پی کی نفیسہ شاہ، ایم کیو ایم کے آصف حسنین، فاٹا رکن شاہ جی گل آفریدی، پختونخوا میپ کے عبدالقہار خان(ن) لیگ کے قیصر شیخ اور جماعت اسلامی کی عائشہ سید اور جے یو آئی کی آسیہ ناصر نے بھی تاجک پارلیمنٹ کے ارکان کی آمد پر اظہار خیال کرتے ہوئے خیرمقدمی کلمات کہے۔مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.