قومی اسمبلی میں فیوچر مارکیٹ بل 2016اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی بل 2015 اتفاق رائے سے منظور
بدھ 16 مارچ 2016 19:53
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی نے فیوچر مارکیٹ بل 2016اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی بل 2015 اتفاق رائے سے منظور کرلئے، فیوچر مارکیٹ بل سینیٹ سے منظور کردہ صورت میں منظور کیا گیا جبکہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی بل اب سینیٹ میں منظوری کیلئے بھجوایاجائے گا۔
(جاری ہے)
بدھ کو فیوچر مارکیٹ بل 2016وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عدم موجودگی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے ایوان میں منظوری کیلئے پیش کیا، شق وار منظوری کے دوران ڈپٹی سپیکر نے بل طویل ہونے کے باعث 28شقوں کی یکے بعد دیگرے منظوری کے بعد شق نمبر 29سے 124تک تمام شقوں کو کلب کرکے ایک ہی بار سب کی منظوری لی۔
بعد ازاں وزیر مملکت برائے قومی صحت و ریگولیشن سائرہ افضل تارڑنے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی بل 2015 ایوان میں منظوری کیلئے پیش کیا، جسے اپوزیشن کی طرف سے مخالفت نہ ہونے پر اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا، شق وار منظوری کے دوران وزیر مملکت نے بل میں بعض ترامیم بھی پیش کیں جنہیں ایوان نے منظور کرکے بل کا حصہ بنایا۔ قبل ازیں ایوان نے بل بارے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش ہونے سے قبل ہی اس کی منظوری کیلئے تحریک بھی منظور کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.