مسلح افواج کی 23مارچ کی پریڈ کے سلسلے میں ریہرسل جاری ، تینوں مسلح افواج کے چاق وچوبند دستوں کی شرکت
پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار فضائی کرتب دکھائے جبکہ فل ڈریس ریہرسل پریڈ 21مارچ کو ہوگی، ٹریفک پلان جاری
بدھ 16 مارچ 2016 19:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) اسلام آباد کے علاقے شکرپڑیاں میں واقع پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی 23مارچ کی پریڈ کے سلسلے میں ریہرسل جاری ہے جس میں تینوں مسلح افواج کے چاق وچوبند دستوں نے شرکت کی جبکہ فل ڈریس ریہرسل پریڈ 21مارچ کو کی جائے گی۔ 21اور23مارچ کیلئے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔
(جاری ہے)
بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج نے یوم پاکستان پریڈ کے حوالے سے ریہرسل کی،ڈی سی جوائنٹ اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل نجیب اﷲ اور ایجوٹینٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اور کور کمانڈر ٹین کور نے ریہرسل پریڈ کا معائنہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ریہرسل میں ناردرن لائٹ انفنٹری،مجاہد فورس کی دستوں اسلام آباد پولیس،مسلح افواج اور خواتین آفیسرز،آرمرڈکور،آرٹلری،آرمی ایئرڈیفنس کے دستوں نے بھی شرکت کی۔ریہرسل کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار فضائی کرتب دکھائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ریہرسل23مارچ یوم پاکستان کو ہونے والی پریڈ کی تیاریوں کا تسلسل ہے۔21مارچ کو مسلح افواج کے دستے فل ڈریس ریہرسل کریں گے اور اس حوالے سے 21اور23مارچ کیلئے ٹریفک پلان کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.