اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قتل کیس کا ملزم دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

بدھ 16 مارچ 2016 19:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قتل کیس کا ملزم دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا ۔ بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق ملزم نسیم خان کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔

(جاری ہے)

بدھ کو اڈیالہ جیل میں ملزم نسیم خان کو دل کا دورہ پڑا، جیل میں ڈاکٹرز اور اسٹاف نہ ہونے کے باعث فوری طبی امداد نہیں دی جا سکی جس کے باعث نسیم خان دم توڑ گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق نسیم خان کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :