یمن میں اتحادی طیاروں کی تازہ بمباری کے نتیجے میں 65افرادہلاک،44زخمی

بدھ 16 مارچ 2016 19:19

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) یمن میں اتحادی طیاروں کی تازہ بمباری کے نتیجے میں 65افراد ہلاک ہو گئے ،بمباری میں چوالیس سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ، جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی محکمہ صحت نے گزشتہ روز بتایا کہ دارالحکومت صنعاء سے شمال مغرب کی جانب واقع صوبے حاجہ کی ایک مارکیٹ پر ہونے والی بمباری میں چوالیس سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ، جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ یمنی صدر منصور ھادی کی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے یہ فضائی بمباری سعودی قیادت میں سرگرم فوجی اتحاد نے کی ہے۔

متعلقہ عنوان :