انسداد رشوت ستانی حیدرآباد کی کارروائی،دوپولیس اہلکار گرفتار

بدھ 16 مارچ 2016 18:15

حیدرآباد15مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء)محکمہ انسداد رشوت ستانی حیدرآباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان مختیار بھٹو نے ایک کارروائی میں پولیس کے دو اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری تحویل میں لیا گیا آئل فروخت کیا تھاسب انسپکٹر سرفراز قریشی پولیس تھانہ سائٹ حیدرآباداورہیڈ کانسٹیبل ایاز سوہو تھانہ قاسم آباد کواینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کرکے ایف آئی آر نمبر4/2016درج کرلی ہے انہوں نے سرکاری تحویل میں لیے گئے آئل میں سے10ہزار لیٹر فروخت کردیا تھا جس کی مالیت11لاکھ روپے بتائی جاتی ہے