ایف آئی اے نے فلاحی ادارے کی خواتین کو سوشل میڈیا کے ذریعے حراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا

سوشل میڈیا کے ذریعے حراساں کرنے والے افراد کیخلاف کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے،وزیر داخلہ کی ہدایت

بدھ 16 مارچ 2016 17:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے رفاحی ادارے کی خواتین کو سوشل میڈیا کے ذریعے حراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق فلاحی ادارے کی جانب سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو خواتین ملازمین کوسوشل میڈیا کے ذریعے حراساں کرنیوالے شخص کیخلاف کارروائی کی درخواست کی گئی تھی جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کر تے ہوئے رفاحی ادارے کی خواتین کو سوشل میڈیا کے ذریعے حراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، ملزم عمر فیض اللہ بنگش گذشتہ کئی ماہ سے ایک رفاحی ادارے کے ملازمین بشمول خواتین کو غیر اخلاقی اور نازیبہ ای میلز کے ذ ریعے حراساں کرنے میں ملوث تھا۔

وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو حراساں کرنے والے افراد کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔

متعلقہ عنوان :