کاسا 1000 منصوبے پر جلد عملدرآمدچاہتے ہیں ، افغانستان میں امن و استحکام اور ترقی ہمارے مفاد میں ہے مفاہمتی عمل کیلئے مسلسل اور سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں، پائیدار امن کیلئے افغان عوام پر مشتمل مفاہمتی عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں

وزیراعظم نواز شریف کی تاجکستان کے ایوان زیریں کے چیئرمین سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 16 مارچ 2016 17:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کاسا 1000 منصوبے پر جلد عملدرآمد کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، افغانستان میں امن و استحکام اور ترقی ہمارے مفاد میں ہے، افغانستان میں مفاہمتی عمل کیلئے مسلسل اور سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں، پائیدار امن کیلئے افغان عوام پر مشتمل مفاہمتی عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

وہ بدھ کو تاجکستان کے ایوان زیریں کے چیئرمین سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان گہرے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں، توانائی، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ باعث اطمینان ہے، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں بڑھتا ہوا تعاون دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کا حجم 50کروڑ ڈالر کی سطح پر لانے کیلئے کوششیں تیز کرنا ہوں گی، پاکستان کاسا 1000 منصوبے پر جلد عملدرآمد چاہتا ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام اور ترقی ہمارے مفاد میں ہے، افغانستان میں مفاہمتی عمل کیلئے مسلسل اور سنجیدہ کوشش کر رہے ہیں، پائیدار امن کیلئے افغان عوام پر مشتمل مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں، تاجک ایوان زیریں کے چیئرمین نے وزیراعظم نواز شریف کی پرامن ہمسائیگی کے وژن کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :