ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے تعاون سے ساؤ تھ ایشین میڈیا مینجمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان کی پہلی سب سے بڑی انٹرنیشنل ایل پی جی کانفرنس کی تیاریاں مکمل
بدھ 16 مارچ 2016 17:09
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے تعاون سے ساؤ تھ ایشین میڈیا مینجمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان کی پہلی سب سے بڑی انٹرنیشنل ایل پی جی کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔کانفرنس آج جمعرات سے لاہورمیں شروع ہو رہی ہے۔ ایل پی جی کانفرنس میں صوبائی وزرا ء ، چےئرمین اوگرا، ممبر گیس ، سرکاری افسران سمیت اہم شخصیات کی شرکت ہو گی۔
ساؤتھ ایشین میڈیا مینجمنٹ کے چےئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کانفرنس انعقاد کروانے کا مقصدپاکستان کے انرجی بحران کے مسائل ، انڈسٹری کی ترقی اور مسائل کو جلد از جلد حل کروانے کے لیے یکجاں ہونا ہے تاکہ سینیٹ، قومی اسمبلی اور پیٹرولیم ا سٹینڈنگ کمیٹی میں ایل پی جی قرارداد پیش کرنے کیلئے منظورکی جائے۔(جاری ہے)
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے تعاون سے سیم کے زیر اہتمام کانفرنس میں ایل پی جی شعبہ سے تعلق رکھنے والے تمام سٹیک ہولڈر شرکت کرینگے۔
ایل پی جی کی مشترکہ قرار داد میں ایل پی جی غیر معیاری ناقص سلنڈرکیخلاف اپریشن تیز کرنیکا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔مینیجنگ ڈائریکٹر ارسلا ن کھوکھرکے مطابق ایل پی جی کانفرنس میں پاکستان کے انرجی بحران ، پرائس ریگولیشن ، سلنڈردھماکے، سیفٹی سٹینڈرڈز، ایل پی جی آٹوسٹیشن ، سلنڈر اور ایل پی جی ٹینگ، باوزر مینوفیکچرنگ ، ایل پی جی لوکل ایمپورٹ ، ڈسٹری بیوشن اور انڈسٹریل سیکٹر اور ایل پی جی انڈسٹری کی ترقی کے لیے بریفنگ بھی دی جائے گی۔ # ۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.