پاک بھارت میچ فیور عروج پر
سوشل میڈیا میں تمام شائقین کرکٹ نے اپنی پروفائل پکس بھی اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے لگالی
بدھ 16 مارچ 2016 16:57
کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) جب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہوا ہے پاکستان اور بھارت کے کرکٹ شائقین کو پاک بھارت میچ کا بے تابی سے انتظار ہے۔یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا میں تمام شائقین کرکٹ نے اپنی پروفائل پکس بھی اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے لگالی ہیں۔پروفائل پکس کی یہ ایک آن لائن مہم ہے جس میں دونوں ممالک کے لوگ اپنے اپنے ملکوں میں امن قائم کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور دونوں ممالک کے شہری چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت میں کرکٹ میچ ہوتے رہا کریں۔
لہذامشہور ومعروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے بانی نے اس مہم کو حتمی شکل دی اور فیس بک پر پروفائل کی تصویر بدلنے والا آپشن متعارف کروایا، تاکہ دونوں ممالک کے لوگ اپنی ٹیموں کو پورے ٹورنامنٹ میں سپورٹ کرتے رہیں۔(جاری ہے)
ورلڈ کپ سے قبل پاک بھارت کے درمیان میچ کو لے کے کئی تنازعات کھڑے ہوگئے تھے۔ بھارت میں موجود انتہا پسندوں نے کرکٹ میچ کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی بھرپور کوشش کی جس کے باعث میچ کا مقام دھرم شالہ سے منتقل کرنا پڑا۔
لیکن آئی سی سی نے اس پورے معاملے کو بخوبی سمجھا اور ایک مثبت فیصلے کرکے پاک بھارت کا میچ ایک محفوظ مقام پر کرانے کی یقین دہانی کروائی۔جس کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کھیلنے کی اجازت مل گئی اور ٹیم پاکستان سے بھارت کے شہر کولکتہ کے روانہ ہوگئی۔ جہاں پاکستان نے اپنا وارم اپ میچ سری لنکا خلاف کھیلا اورکامیابی اپنے نام کی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.