گورنر پنجاب نے پی ایچ ڈی کرنے والے ڈیڑھ سو سے زائد سکالرز اور 5ہزار سے زائد گریجوایٹس میں ڈگریاں جاری کر دیں

بدھ 16 مارچ 2016 16:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) گورنر پنجاب /چانسلرزرعی یونیورسٹی ملک محمد رفیق رجوانہ نے پی ایچ ڈی کرنے والے ڈیڑھ سو سے زائد سکالرز جبکہ 5ہزار سے زائد گریجوایٹس میں ڈگریاں جاری کر دی گئیں اس سلسلہ میں زرعی یونیورسٹی کے 23ویں جلسہ تقسیم اسناد (کانووکیشن) میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سال 2015ء کے دوران ڈگری مکمل کرنے والے نوجوانوں میں ڈگریاں و میڈل تقسیم کئے گئے آن لائن مطابق یونیورسٹی ڈی گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے کانووکیشن میں یونیورسٹی کی چھ دہائیوں پر محیط تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ مجموعی طور پر سال 2015ء میں 667نوجوانوں نے ایم فل/ایم ایس‘ 2448نے ماسٹرز جبکہ 1622نے فرسٹ ڈگری مکمل کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زرعی یونیورسٹی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں نما یاں مقام حاصل کر لیاآج زرعی یونیورسٹی تعلیمی معیار کے مطابق پاکستان میں نمبر ایک کے ساتھ ساتھدنیابھر کی 100بڑی یونیورسٹیوں میں شمار ہوتے ہے اس کا سہہرا یونیورسٹی کے پروفسیر ڈاکٹرزاور ہونہارطالبعلموں کے سر ہے تقریب میں سابق وائس چانسلر زممبران اسمبلی اور ڈاگریاں حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات کے والداین بھی موجود تھے گورنر پنجاب /چانسلرزرعی یونیورسٹی ملک محمد رفیق رجوانہ نے ڈاگریاں حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات کے ساتھ ان کے والداین بھی کو مبارکباد دی،

متعلقہ عنوان :