پونچھ اور سدھنوتی سے ریٹائرڈ فوجی افسران بڑی تعدادکشمیر پی ٹی آئی میں شامل
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

اسلام آباد

پونچھ اور سدھنوتی سے ریٹائرڈ فوجی افسران بڑی تعدادکشمیر پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پونچھ اور سدھنوتی سے ریٹائرڈ فوجی افسران کی کشمیر پی ٹی آئی میں شمولیت ایک نیا تجربہ ہے بالخصوص مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ان سے استعفادہ حاصل کیا جائے گا۔پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی کسی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی۔اگر کسی نے سیٹ ایڈجسمنٹ کی بات کرنی ہے تو وہ کشمیر پی ٹی آئی کے صدر و پارلیمانی بورڈ کے چئیرمین بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اس سلسلے میں بات کریگا۔

ہم کسی صورت آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے اور پاکستان تحریک انصاف بھرپور انداز میں آزاد کشمیر کے انتخابات میں اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں بنی گالہ میں پونچھ اور سدھنوتی سے ریٹائرڈ فوجی افسران کی کشمیر پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کشمیر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کرنل (ر) ثاقب زریں،کرنل (ر )جمال ناصر، کرنل (ر) امجد،کرنل (ر) علی، میجر(ر) اسداللہ، میجر(ر) آفتاب خان اور دیگر شامل تھے۔

جبکہ اس موقع پر تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق،کشمیر

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

16/03/2016 - 16:48:41 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان