Live Updates

تحریک انصاف مسلم لیگ ن کی حکومت کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے،چوہدری اشرف دیونہ

بدھ 16 مارچ 2016 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ ن کی حکومت کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے کیونکہ وہ اقتصادی انقلاب کیلئے کامیابی سے کام کر رہی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام ہوگئی ہے اور اب وہ نان ایشوز کے ذریعے وفاقی حکومت کے خلاف محاذ آرائی کے ذریعے اپنی کمزوریوں کو چھپانا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کے استحکام کیلئے کام کرنا چاہیے کیونکہ یہ وقت کی ضرورت ہے اور حکومت کو نقصان پہنچانے کی کوششوں سے ملک کے مفاد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں کسی حکومت نے نوجوانوں کوہنر مند بنانے کے لئے کچھ نہیں کیا ۔صوبہ بھر میں روزگار کے مواقع پید اکرنے کی کوشش نہیں کی گئی اور نہ ہی صنعتی ترقی کے لئے کوئی قدم اٹھایا گیا۔ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صوبے کی ترقی کیلئے تاریخی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں اور نوجوانو ں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بھی موثر حکمت عملی اپنائی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات