لاہور،بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کے مختلف حادثات ، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر
بدھ 16 مارچ 2016 16:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث شہر کے مختلف مقامات پر آتشزدگی کے حادثات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوگیا۔ پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122کے عملہ نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
(جاری ہے)
تفصلات کے مطابق اوربدھ کی درمیانی شب ملتان روڈ پر کھاڑک نالہ کے قریب مقصود نامی شخص نے پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے تھوڑی دیرمیں ہی ساری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملنے پر پنجاب ایمرجنسی سروسر ریسکیو1122کے آگ بجھانے کے عملہ نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
آگ اس قدر شدید تھی کہ شعلہ دور دور سے دکھائی دے رہے تھے۔آگ لگنے سے فیکٹری کی چھت میں ایک زور دار دھماکہ سے گر گئی علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ آگ لگنے کی اصل وجوہات کا علم نہیں ہوسکا تاہم غالب امکان ہے کہ آگ بجلی کی شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ دوسری جانب گجر پور کے علاقے میں گاڑی کی وائرنگ کا شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث آگ لگ گئی موقع پر موجود شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی کی آگ پر قابو پالیا گاڑی آتشزدگی کے باعث متاثر ہوگئی۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.