جمہوریت کی بحالی، مضبوطی، تسلسل، این ایف سی ایوارڈ، صوبائی خود مختاری، اٹھارویں ترمیم، پارلیمانی جمہوریت کا قیام پی پی پی کے کارنامے اور جمہوری تحفے ہیں،بلاول بھٹو زرداری
بدھ 16 مارچ 2016 16:31
اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سرزمین بے آئین پاکستان میں 1973ء کے آئین کی فراہمی آمرانی ادوار میں آئین میں کی گئی پیوند کاریوں کا خاتمہ، جمہوریت کی بحالی، مضبوطی، تسلسل، این ایف سی ایوارڈ، صوبائی خود مختاری، اٹھارویں ترمیم، پارلیمانی جمہوریت کا قیام پی پی پی کے کارنامے اور جمہوری تحفے ہیں۔
آئین پاکستان کی وجہ سے قومی اتحاد کا وجود قائم ہے۔ سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری سے ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی کے ادوار میں پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے دفاعی اداروں کا قیام عمل میں آیا۔ آئین پاکستان کے تحت آئینی ادارے قائم ہوئے اور عوام کو ریاستی اور سیاسی امور میں براہ راست شریک کیا گیا۔(جاری ہے)
آج بھی پی پی پی محروم و مظلوم طبقات کی امید، جمہوریت کی محافظ اور وفاق پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہے۔
پی پی پی کو ختم کرنے کے خواہشمندوں کا نام لیوا کوئی نہیں اور بھٹو خاندان گڑھی خدا بخش سے آج بھی عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہا ہے۔ پی پی پی کی جمہوریت، دوستی اور آمریت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی وجہ سے آمریت پرست بھی جمہوریت کی مضبوطی کے راگ الاپتے ہیں جو پی پی پی اور جمہوری حکومتوں کی فتح ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کے کونے کونے میں موجود ہے اور پی پی پی پاکستان کی سیاست میں نظریاتی یونیورسٹی ہے۔ پاکستان کا روشن مستقبل اداروں کی مضبوطی اور جمہوریت کے تسلسل میں مضمر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.